13 مارچ، 2016، 11:07 PM

انقرہ میں خوفناک دھماکے میں 102 افراد ہلاک اور زخمی

انقرہ میں خوفناک دھماکے میں 102 افراد ہلاک اور زخمی

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی چوک کے قریب ایک بس اسٹاپ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی چوک کے قریب ایک بس اسٹاپ پر ہونے والے خوفناک  بم دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ دارالحکومت انقرہ میں مرکزی چوک کے قریب واقع بس اسٹاپ پر ہوا جس کے قریب ہی ایک پارک بھی قائم ہے۔گورنر انقرہ کے مطابق کار بم دھماکے میں 27 افراد کے ہلاک اور 75 کے زخمی ہوئے ہیں۔  دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی  حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔حکام کے مطابق دھماکہ اتا ترک بلیورڈ  پر بس اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بارود سے بھری کار کو اسٹیشن پر دھماکے سے اڑادیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جب کہ اطراف میں  کئی سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے 2 روز قبل انقرہ میں دہشت گرد حملے کی وارننگ بھی جاری کی تھی جب کہ گزشتہ ماہ  انقرہ میں ہونے والے دھماکے میں 28 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی  ہوگئے تھے۔

News ID 1862513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha